سیاسی ماحول گرم،زرداری نے ایک اور بیان داغ دیا،باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

10  دسمبر‬‮  2017

عمرکوٹ (این این آئی) پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا شہادت قبول کرلی مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ٗبینظیر بھٹو نے ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے باوجود پاکستان آکر جمہوریت کیلئے اپنی جان کی قربانی دیدی ٗآج پاکستان میں جمہوریت مضبوط و مستحکم ہے ٗہم کسی کی ذات کی جمہوریت کیلئے نہیں کھڑے ہونگے۔ اتوار کو سابق صدر آصف علی زر داری

عمرکوٹ کے نزدیک رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کے فرزند سید امیر علی شاہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔شرکت کے بعد پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھر اورعمرکوٹ کے لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں ٗتھر اور عمرکوٹ کے لوگوں نے ہمیشہ بی بی کا ساتھ دیا ٗشہید بینظیر بھٹو سے محبت کی ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں تھر اور عمرکوٹ کے عوام کے مسائل کا احساس ہے وہ سندھ دھرتی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ بہت جلد میرپورخاص کی عوام سے جلسے سے تفصیلی ملاقات کرینگے ۔اس موقع پر آصف علی زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سید قائم علی شاہ ،سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور سندھ کابینہ کے کئی صوبائی وزراء ان کے ہمراہ تھے ۔آصف علی زرداری نے نئے شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بعدازاں آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور کی چائے پارٹی میں شرکت کیلئے کنری کے نزدیک گاؤں مانجھاگھر کیلئے روانہ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…