رانا ثنا ء اللہ کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، اہلسنت کی 30 جماعتوں نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

10  دسمبر‬‮  2017

لاہور (آن لائن)تیس اہل سنت جماعتوں نے پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کی حمایت اور 10 دسمبر کی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ تنظیمات اہل سنت کے عہدیداران و کارکنان 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے اور پیر سیال شریف کے ہر فیصلے کی پابندی کریں گی۔ اس بات کا اعلان مختلف سنی جماعتوں کے سربراہوں نے خواجہ حمید الدین سیالوی

اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلی فونک رابطوں اور ملاقاتوں کے دوران کیا۔ حمایت کا اعلان کرنے والوں میں جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی، جمعیت علماء پاکستان نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، نظام مصطفی پارٹی کے صدر الحاج محمد حنیف طیب، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، آل پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے چیئرمین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر نعمان عبدالجبار، پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن، جماعت الصالحین کے صدر پیر خالد سلطان قادری، ملی قومی تحریک کے سربراہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری، مصطفائی تحریک کے امیر غلام مرتضی سعیدی، سنی علماء بورڈ کے صدر علامہ حامد سرفراز، محافظان ختم نبوت کے امیر علامہ حافظ محمد اعظم نعیمی، مرکزی مجلس چشتیہ کے صدر پیر طارق ولی چشتی، انجمن خدام الاولیاء کے صدر پیر محمد احمد قادری، تحریک فروغ اسلام کے امیر مفتی مشتاق احمد نوری، تنظیم المساجد کے کنوینر صاحبزادہ حسین رضا، محاذ اسلامی کے سربراہ علامہ حافظ یعقوب فریدی، سنی فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چوہدری، سنی یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ حسن رضا اور دیگر شامل ہیں۔ اہل سنت راہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ راناثناء اللہ کے استعفی کے مطالبے کی تائید کرتے ہیں۔ ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا ملنے تک تحریک جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…