بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی طرح ضیاء الحق اور نواز شریف کے جوتے نہیں چاٹے، 30 مارچ تک حکومت نہیں رہے گی،شیخ رشید کے حیرت انگیز دعوے

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل ملک سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرنا ہے، 30 مارچ تک کرپٹ حکومت نہیں رہے گی زرداری سے کوئی اتحاد نہیں ہو رہا آصف زرداری گنگا کے نہائے ہوئے نہیں ان پر بھی کرپشن کے مقدمات ہیں چوہدری نثار کی طرح ضیاء الحق اور نواز شریف کے جوتے نہیں چاٹے میرا کردار سب سے مختلف ہے آصف زرداری تحریک انصاف سے نہیں (ن) سے سیٹیں مانگیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس تمام مقدمات کی ماں ہے امید ہے گیارہ دستمبر کو لگ جائے گا سپریم کورٹ نے شریف برادران کا لحاظ کیا اور 19 کمپنیوں کا ذکر نہیں کیا آصف علی زرداری بھی گنگا کے نہائے ہوئے نہیں ان پر بھی سرے محل اور کرپشن کے مقدمات ہیں عمران خان اور شیخ رشید کا آصف زرداری سے اتحاد نہیں ہورہا انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے دل ملا ہوا ہے طاہر القادری کے کارکنوں پر ظلم ہوا مادل ٹاؤن رپورٹ مإن سب واضح ہوچکا، ظلم و بربریت کے خلاف طاہر القادری کے ساتھ ہوں۔ پتہ نہیں آصف زرداری طاہر القادری سے کیوں ملنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے کیوں رابطہ نہیں الیکشن سے پہلے ملک سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرنا ہے، 30 مارچ تک کرپٹ حکومت نہیں رہے گی جو بھی ہوگا آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ چین میں کرپشن پر 10 ہزار کو سزا ہوئی۔ یہاں 10 لوگ جیل چلے گئے تو کوئی بھونچال نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ جس نے جان بوجھ کر پارٹی کو چھوٹا رکھا ہوا ہے صرف پنڈی کو دو سیٹوں پر انتخابات لڑوں گا انہوں نے کہا کہ میں اکیلا ضرور ہوں خدا کے فضل سے اٹھارہ کروڑ افراد میری آواز سنتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سچا آدمی ہے چاہتا ہوں میری وجہ سے معران خان کو فائدہ ہوا انہوں نے کہا کہ میں نے چوہدری نثار کی طرح ضیاء الحق اور نواز شریف کے جوتے نہیں چاٹے

یہ گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں پاکستان کی سیاست میں شیخ رشید کا کردار سب سے الگ ہوگا۔ شیخ رشید ایک آواز ہے شیخ رشید کے بارے مین پوچھنا ہے تو نواز شریف سے پوچھو میں چھوٹے کیسوں میں نہیں الجھتا انہوں نے کہاکہ اس ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے سپریم کورٹ نے اہم فیصلے کرنے ہیں عام انتخابات وقت سے آگے بھی جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں نواز شریف مریے کیس کی وجہسے نااہل ہوا آئندہ انتخابات میں آصف زرداری تحریک انصاف سے نہیں ن لیگ سے سیٹیں مانگیں گے کیوں (ن) اور پیپلزپارٹی سیٹیں بچانے کے لئے اتحاد کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب اور پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی مرضی کی نگران حکومت بنانا چاہیں گے ہم چاہتے ہیں کہ نگران حکومت ایسی ہو جس پر پوری قوم کا اعتماد ہو انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بیرون ملک نوکری کرتا ہو تو یہ میری توہین ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…