اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہودی لابی آہستہ آہستہ مسلمانوں کی مقدس جگوں پر قبضہ کر کے اپنا آپ منوانا چاہتی ہے،اگر مسلمانوں کا امتحان لیا گیا تو خطے میں بہت نقصان ہوگا اقوامِ متحدہ کو اس بات کا نوٹس لینا چا ہیے، ٹرمپ مسلمانوں کے جزبات سے نہ کھیلیں ورنہ عاشقِ نبی ؐ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، اشرافیہ خاندان اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں حمزہ شہباز کی اب ڈوگڈگی بجنے والی ہے،
پہلے نواز شریف اور اسکی فیملی کی ڈوگڈگی بجی اب ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی با ری ہے، اللہ تعالیٰ نے انکی ڈوگڈگی کے سا تھ سب کچھ بجا دیا ،جوانکے ساتھ ہو رہا ہے یہ سب شہداء ماڈل ٹاؤن کے وارثوں کی دعاؤ ں کا اثر ہے ۔وہ جمعہ کو اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ انکو قاتل قرار دے رہی ہے ابھی یہ حدیبیہ کی تیاری کریں موجودہ حکمران اس وقت تما شائی بنے بیٹھے ہیں اور ملک کی معشیت کا تما شا دیکھ رہے ہیں بیت المقدس کو سرائیل کا دارلخلافہ قرادینا غلط ہے یہودی لابی آہستہ آہستہ مسلمانوں کی مقدس جگوں پر قبضہ کر کے اپنا آپ منوانا چاہتی ہے اگر مسلمانوں کا امتحان لیا گیا تو خطیمیں بہت نقصان ہوگا اقوامِ متحدہ کو اس بات کا نوٹس لینا چا ہیے، ٹرمپ مسلمانوں کے جزبات سے نہ کھیلیں ورنہ عاشقِ نبی ؐ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عنقریب نوازشریف کے دماغ کا معائنے کی ضرورت ہے نواز فیملی کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی کے ساتھ نہیں ہو امنافقانہ رویہ سے لنگر تقسیم کرنے سے کچھ نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ خاندان اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں حمزہ شہباز کی اب ڈوگڈگی بجنے والی ہے اسکا یہ بیان کہ ڈاکٹر طاہر القادری جب بھی آتا ہے وہ ملک میں انتشار پھیلانے اور ڈوگڈگی بجانے آتا ہے پہلے نواز شریف اور اسکی فیملی کی ڈوگڈگی بجی اب ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی با ری ہے اللہ تعالیٰ نے انکی ڈوگڈگی کے سا تھ سب کچھ بجا دیا ہے جو اِن کے ساتھ ہو رہا ہے یہ سب شہداءِ ماڈل ٹاؤن کے وارثوں کی دعاؤ ں کا اثر ہے۔