پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہادتیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی انسانی حقوق کے منافی ہے، پاکستان کا بھرپور احتجاج

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی پر چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔چیری کوٹ سیکٹر

کے گاؤں چافر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران گزشتہ روز بھارتی قابض افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شوکت اور اقبال نامی دو شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء و سارک)نے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے سپرد کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ بیان کے مطابق بھارت نے رواں سال کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پرجنگ بندی کی 1300 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 174 زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناؤنا،انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد کا پابند بنائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…