بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آصف زرداری طاہرالقادری کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں؟ پیر حمید الدین سیالوی کا معاملہ کون سا پراجیکٹ ہے؟ رانا ثناء اللہ کے انٹرویو میں انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2017 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی رپورٹ کی وجہ سے آگے لگے ہوئے ہیں وہ بھاگ بھاگ کر تھک جائیں گے لیکن انہیں اس سے نجات نہیں ملے گی اور رپورٹ ان کے سامنے کھڑی ہو گی ،فیض آباد اورلاہور کے دھرنے پراجیکٹ ون اور ٹو تھے اور پیر حمید الدین سیالوی کا معاملہ پراجیکٹ تھری کے طو رپر شروع ہوا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے پیر حمید الدین سیالوی کے حوالے سے کہا کہ

ان کے بیٹے کے سیاسی مقاصد ہیں اور وہ اپنے والد کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں ۔گزشتہ سال قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست کے معاملے پر بھی اسی طرح کیا گیا تھا لیکن پارٹی نے وہاں سے شفقت بلوچ کو ٹکٹ دی اور وہ ان کی مخالفت کے باوجود اچھے مارجن سے جیتے ۔ آگے سینیٹ کے انتخابات بھی آرہے ہیں اس لئے وہ (ن) لیگ کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست صرف حکومت کا نام نہیں بلکہ اس میں عدلیہ ، میڈیا اور باقی ادارے بھی آتے ہیں ،اگر سارے یہ کریں کہ حکومت کو گھیرنا ہے اور پھنسایا جائے او رحکومت سرنگوں کردے تو یہ معاملات انتہائی خطرناک ہیں ، اب چھوٹے چھوٹے جن بوتلوں سے نکالے جارہے ہیں ، یہ مسلم لیگ (ن) کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس سے ریاست کو مسئلہ درپیش ہوگا اس لئے سب کو سوچنا چاہیے ۔ نہیں تو جہاں ساری قوم بھگتی گئی تو ہم بھی بھگت لیں گے لیکن ہم الارم کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کی رپورٹ ایک رٹ پٹیشن کی وجہ سے پبلک نہیں کی گئی اور کچھ لوگ یہ خیال کر رہے تھے پتہ نہیں اس رپورٹ میں کیا چھپاہوا ہے جو منظر عام پرآتے ہی حکومت اور شریف خاندان کو لے ڈوبے گی لیکن جب یہ رپورت سامنے آئی تو لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے ۔ طاہر القادری کی پریس کانفرنس سب نے دیکھی ہے ، بہت سی قوتوں انہیں کنٹینر پر چڑھانے کیلئے زور لگا رہی ہیں، عمران خان ان سے براہ راست رابطے میں ہیں ۔

آصف زرداری بھی ان سے ملے ہیں وہ پتہ نہیں اپنی مرضی سے گئے یا کسی کے کہنے پر گئے ہیں لیکن وہ انہیں کنٹینر پر چڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی رپورٹ کا ڈر اورخوف ہے اس لئے وہ آگے لگے ہوئے ہیں جو ان کے کرنے والے کام نہیں جو ان کی جماعت نے پچاس سال میں نہیں کئے وہ سب کر نے جارہے ہیں ۔ وہ ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں لیکن وہ جس طرح کر رہے ہیں انہیں جے آئی ٹی کی رپورٹ سے نجات نہیں ملے گی ۔ وہ بھاگ بھاگ کر تھک جائیں گے لیکن رپورٹ ان کے آگے کھڑی ہو گی اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ کھڑے ہو جائیں بلکہ جمہوریت اور سسٹم کے سا تھ کھڑے ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…