پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پاکستان بھی ’امریکہ مردہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا نماز جمعہ کے بعدلوگ سڑکوں پرنکل آئے، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش

datetime 8  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہرے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دئیے جانے کے خلاف مذہبی، سیاسی اور عوامی حلقے سراپا

احتجاج، امریکہ مردہ باد کے نعروں کی گونج میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور لاہور کراچی میں قونصل خانوں کی حفاظت کیلئے بھاری تعداد میں نفری تعینات، راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دئیے جانے کے خلاف مذہبی، سیاسی اور عوامی حلقے سراپا احتجاج، امریکہ مردہ باد کے نعروں کی گونج میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے نکالے گئے جلوس اور ریلیوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومت لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہے۔ امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے جانے والے راستوں کو کنیٹنر رکھ کر بلاک کر دیا گیا جبکہ بھاری نفری بھی کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تعینات کی گئی تھی۔ پاکستان کی مختلف مذہبی جماعتوں نے آج بعد از نماز جمعہ احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…