جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیں،حمزہ شہباز

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیں ہمارا دامن صاف ہے ہم اپنی بے گناہی کو عدالت میں ثابت کرینگے ہم جمہوریت سے پیار کرنے والے لوگ ہیں لیکن ہم لوگوں کو لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دینگے

گزشتہ روز اکبری گیٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم جانتی ہے کہ علامہ طاہرالقادری کس کا نام ہے یہ کینیڈا میں رہنے والے لوگ ہیں اور پاکستان میں سیر سپاٹے کرنے کیلئے آتے ہیں اور یہاں پہنچ کر ڈگڈوگی بجانا شروع کر دیتے ہیں حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم یہ بھی جانتی ہے کہ یہ لوگ دھرنے میں کیسی زبان استعمال کر تے رہے ہیں انہوں نے کئی سال تک بکرے کے خون کو انسانی خون قرار دیا جس پر لاہور ہائیکورٹ طاہر القادری کی سرزنش کر چکا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے لوگ ہمارے اپنے لوگ تھے جن کی ہلاکتوں پر ہمیں بھی دکھ ہے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوئی اور معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم باقر نجفی رپورٹ میں اس سانحہ کے حوالے سے کسی پر بھی ذمہ داری کا تعین نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہو یا پاکستان تحریک انصاف یا پاکستان پیپلزپارٹی ہی کیوں نہ ہو جس کو بھی اس ملک سے پیار ہے وہ جمہوری نظام کی حمایت کریگا انہوں نے کہا کہ اس وقت مفاہمت کی باتیں چھوڑیں سب کو الیکشن کی طرف جانا چاہئے اور اس بات کی سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آنے والا الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میرے دادا میاں شریف نے طاہر القادری کو بہت عزت دی جبکہ طاہر القادری ان سے اپنی پسند کی

گاڑی کا مطالبہ کرتے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور طاہر القادری ایک گاڑی میں اکھٹے بیٹھیں یا نہ بیٹھیں ہم سب کو جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھنا ہے انہوں نے مریم نواز شریف سے اپنے اختلافات کی مختصر انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1999 ء سے یہ باتیں سنتے آرہے ہیں اور ان کے بال سفید ہو گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ میرے اور مریم نواز کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تھا کہ ن لیگ کی حکومت بجلی کے اندھیروں کو اجالوں میں بدلے گی آج ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے سی پیک منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لاہور سے کراچی کے درمیان موٹر وے زیر تعمیر ہے ملک سے دہشت گردی ختم ہوگئی ہے اور کراچی میں امن بحال ہوگیا

ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کیخلاف چلیں گے قوم ان کا محاسبہ کریگی۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف اکبری گیٹ میں پارٹی کی ایک دیرینہ کارکن ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی چاچی فرخندہ مالک کی وفات پر ان کے گھر گئے جہاں انہوں مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد دعائے مغفرت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…