اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ طاہرالقادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں ٗسانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے توساتھ دیں گے ٗ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے ٗشہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں۔میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے ٗشہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں، شہباز شریف کا جھو ٹ پکڑا گیا
اوررانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کروایا، مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیر علی پر چلنا چاہیے ٗطاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں ٗطاہر القادری اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے توساتھ دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کیلئے پرامن احتجاج کیا پھربھی ہم پہ الزامات لگائے گئے ٗملٹری ڈکٹیٹرکی گود میں پلنے والے میرے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم پر امن احتجاج کررہے تھے دوسری جانب لاہور میں شہباز شریف کے حکم پر نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں دہشتگردی کے مقدمات رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف پر چلنا چاہئیں ۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو دہشت گردی کے کیس میں اندر جانا چاہیے۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کے سوال پرجواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔عمران خان نے ٹرمپ کے بیت المقدس کے حوالے سے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں اور اس متعلق ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کو طیب اردگان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے۔