جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

گرفتاری کا حکم،عمران خان تھانے میں،بیان ریکارڈ کروادیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں عدالتی احکامات پر شامل تفتیش ہوگئے اور پولیس کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا۔عمران خان کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس بھی شامل ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے

تاہم عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہوکر تفتیشی افسر کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا۔بدھ کو عمران خان کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے بیان جمع کرادیا ہے۔عدالت نے عمران خان کے وکیل کے مؤقف کو مسترد کردیا اور چیئر مین پی ٹی آئی کو تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔عدالت کے حکم کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی دو روز قبل تھانہ سیکرٹریٹ میں چند منٹ کیلئے پہنچے جہاں انہوں نے اپنا تحریری بیان تفتیشی افسر کے سپرد کیا ۔پولیس کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان پر مقدمات جھوٹ پر مبنی اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف چاروں مقدمات کی سماعت (آج) جمعرات کو ہوگی اور عدالت نے انہیں اس سلسلے میں طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس میں مسلسل غیر حاضری پر عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…