جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اب ہر کسی کا اپنا گھر۔۔۔! 20سال کی آسان اقساط میں رقم کی ادائیگی، ڈاؤن پیمنٹ صرف 1لاکھ 50ہزار ،سرکاری ملازمین کوزبردست خوشخبری سنادی گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این ا ین آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کپیٹن (ر)سید وقار الحسن ،ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ سیف الرحمٰن،ڈپٹی سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ محمد رفیق خان مہمند،سیکرٹری لاء اصغر علی،ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد شیراز سمیت پی ایچ اے کے اعلی افسران نے شرکت کی

۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سستے مکانات کی فراہمی کیلئے زمونگ خپل کور سکیم کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جن سے سرکاری ملازمین ،پنشنرز اور عوام الناس مستفید ہونگے۔ 5مرلہ کا پلاٹ اور اس پر مکان کی تعمیر کے لئے مالی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہو نے کہا کہ اس سکیم کے ذریعے ایک مکان پر 17لاکھ روپے لاگت آئے گی اور اس سکیم سے 2لاکھ سرکاری ملازمین و پنشنرز کے ساتھ ساتھ عام عوام بھی مستفید ہونگے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو اپنا گھر تعمیر کرنے کیلئے بنک ہوم فنانس کی سہولت کا بندوبست کیا ہے جس سے سرکاری ملازمین اپنا گھر تعمیر کرسگیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس سکیم میں 340ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں جب سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے قریب ہوتا تو سب سے پہلے وہ اپنے لئے نئے گھر کی تعمیر کے لئے فکر مند رہتا لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے ایک ایسا لائحہ عمل تیار کیا ہے جس سے سرکاری ملازمین اس فکر سے آزاد ہونگے اور اقساط کی شکل میں اپنا گھر تعمیر کرایئنگے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن(ر)سید وقار الحسن نے اجلاس کو اس سکیم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سکیم سے 18لاکھ تک بنک ہوم فنانس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس سکیم کے تحت سرکاری ملازم 20سال کی آسان اقساط میں رقم واپس کرے گا اور یہ اقساط اس کی ماہانہ تنخواہ سے کاٹی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ الاٹمنٹ بذریعہ قرعہ اندازی کی جائے گی اور اس کے حصولی کے لئے ڈاؤن پے منٹ 1لاکھ 50ہزار سے ہوگی اور بقیہ بنک ہوم فنانس کے ذریعے وصول کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پلاٹ 5مرلہ پر مشتمل ہوگا اور ایک بار پلاٹ ملنے پر وہ دوبارہ اس سکیم کے لئے اہل نہیں ہوگا۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ان پلاٹس پر تعمیر قرعہ اندازی کے بعد ایک سال کے اندر ہوگی اور یہ پلاٹ 2بیڈ روم،ڈرائنگ روم،کچن،برآمدہ،واش رومزاور باؤنڈری وال پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پلاٹ کی تعمیر ملازمین اپنے ہاتھ سے کریں گے تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنا گھر تعمیر کریں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ اس پلاٹ کے حصولی کے لئے صوبائی حکومت کا مستقل ملازم ہونا ضروری ہے جس کی عمر 25سال سے لیکر 55سال تک ہوگی اور جس کی تنخواہ کم از کم 50ہزار ہوگی۔ڈاکٹر امجد علی نے ہدایت کی کہ ملازمین کی آسانی کے لئے ضلعی سہولت سنٹر قائم کریں جس سے ان کو مفت سروسز فراہم ہوگی۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ سرکاری ملازمین اور عوام کے حقوق کے لئے وہ تابر توڑ کوششیں کریں اور ان کے حقوق ان کو دلوائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوزئی و دیگراہم ہاؤسنگ سکیمز سے عوام اور سرکاری ملازمین دونوں مستفید ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…