جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ،آئی ایس آئی کے اہلکار کا فون،وزیراعلیٰ کے سیکرٹری نے آئی ایس آئی کو کیا جواب دیا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ جاری کردی‘رپورٹ میں آئی ایس آئی کی رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے‘رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹان آپریشن کے دوران جب آئی ایس آئی کے سب انسپکٹر کو صورت حال کی سنگینی کا انداز ہ ہو اتو اس نے فوری طور پر وزیر اعلی پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو ٹیلی فون کیا، آئی ایس آئی کے سب انسپکٹر کی جانب سے اطلاع کے

جواب میں ڈاکٹر توقیر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ نہیں جانتے ، ان کی آج طبیعت خراب ہے اور وہ اپنے دفتر بھی نہیں جارہے سانحہ ماڈل ٹان کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی نے اپنی رپورٹ میں آئی ایس آئی کی رپورٹ کو بھی شامل کیا ہے، آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر لگے ہوئے بیرئیرز ہٹانے کے لئے آپریشن17جون2014کو رات ایک بجکر30منٹ شروع کیا گیا ۔ پولیس کی اس کوشش کو عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ،پی آئی ٹی کے کارکنان نے پولیس پر پتھروں اور اینٹوں سے حملہ کیا۔ اس مزاحمت کے خلاف پنجاب پولیس کے ایک سب انسپکٹر میں اپنی پسٹل سے تین ہوائی فائر کئے ۔ ہوائی فائر کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی ، صبح9بجکر20منٹ پر پولیس کی بھاری نفری نے طاہر القادری کے گھر کی جانب پیشقدمی شروع کردی ، لیکن اس پیشقدمی کے سامنے پی اے ٹی کے کارکنوں نے سخت مزاحمت دکھائی۔اسی دوران جب پولیس ڈاکٹر قادری کے گھر کے مرکزی دروازے تک پہنچی تو خواتین کارکنان ان کے خلاف ڈٹ گئیں اور شدید مزاحمت کی۔بعد ازاں دن11بجے پولیس نے ایلیٹ فورس کی مدد بھی حاصل کرلی ۔ آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق وہ طاہرالقادری کے گھرکی چھت سے گارڈزکی فائرنگ پروثوق سے کچھ نہیں کہہ سکتے،پولیس فائرنگ سے 10 لوگ ہلاک،70 زخمی ہوئے جبکہ50 کو فائر لگے۔دن1بجکر 15منٹ پر ایس ایس پی آپریشنز نے ٹیلی فون پر آپریشن مکمل ہونے کی خبردی جبکہ پولیس کے اس آپریشن کے دوران علاقے میں موجود دکانوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…