جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان سارا پنڈ چوہدری بن جائیگالیکن مراثیاں دا بال چوہدری نہیں بنے گا،عابد شیر علی کے بیان سے تحریک کارکنوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ایمپائر کی باتیں کرتے تھے‘ جاوید ہاشمی نے سازش بے نقاب کی‘ عمران خان سارا پنڈ چوہدری بن جائے گا پر مراثیاں دا بال چوہدری نہیں بنے گا‘ عمران تم انتخابات میں روتے رہ جائو گے‘ آئندہ خیبر پختونخوا میں شیروں کا راج ہوگا‘ ہمارے دور میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنا کر لائن لاسز میں کمی کی گئی ‘ ملک سے 2018 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے

کا وعدہ 2017 میں ہی پورا کردیا‘ نواز شریف نے اداروں کا احترام کرکے عہدہ چھوڑا۔ منگل کو عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیا۔ ملک سے 2018 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ 2017 میں ہی پورا کردیا۔ محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی دیکھ کر مخالفین پریشان ہوچکے تھے۔ ہمارے دور میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنا کر لائن لاسز میں کمی کی گئی ہے۔ عمران خان نواز شریف سے خوف زدہ ہیں عمران خان کے دھرنوں کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا ہے۔ ہوا میں اڑنے والے پرویز خٹک اور شہباز شریف کا موازنہ کرلیں خیبرپختونخوا کے وزراء کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں عمران خان پاکستان میں یورپ کے درس دیتے ہیں۔ عمران خان پاکستان میں انتشار چاہتے ہیں۔ آئندہ خیبرپختونخوا میں شیروں کا راج ہوگا۔ عمران خان امپائر کی باتیں کرتے تھے جاوید ہاشمی نے سازش بے نقاب کی ’’عمران خان سارا پنڈ چوہدری بن جائے گا پر مراثیاں کا بال چوہدری نہیں بنے گا‘‘ عمران تم انتخابات میں روتے رہ جائو گے۔ نواز شریف نے اداروں کا احترام کرکے عہدہ چھوڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…