جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پیر حمید الدین سیالوی تو رہے ایک طرف، پچیس گدی نشینوں کا ہنگامی اجلاس، 65استعفے تیار، ملک ایک بار پھر جام کرنے کا اعلان

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ختم نبوت معاملہ کا مجرم سامنے نہ آیا تو ملک جام کر دینگے، کشمیر سے کراچی تک پہیہ جام ہو گا، پیر حمید الدین سیالوی نے صرف رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ابھی ہم میں سے کسی اور سجادہ نشین نے باقاعدہ طور پر استعفے نہیں مانگے اگر ہم سب نے استعفے مانگے تو 65سے زائد استعفے تیار ہیں، صدر علما و مشائخ اتحاد پاکستان اور

سجادہ نشین دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ خواجہ عطا اللہ تونسوی کا ہنگامی اجلاس سے خطاب۔ پاکستان کے موقر اخبار روزنامہ 92کی رپورٹ کے مطابق علما و مشائخ اتحاد پاکستان کا دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ میں سجادہ نشین دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ خواجہ عطا اللہ تونسوی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے درجنوں سجادہ نشینوںنے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین دربار عالیہ سلیمانیہ تونسہ خواجہ عطا اللہ تونسوی کا کہنا تھا کہ ابھی پیر حمید الدین سیالوی نے صرف رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ابھی ہم میں سے کسی اور سجادہ نشین نے باقاعدہ استعفے نہیں مانگے،اگر ہم سب نے استعفے مانگے تو 65سے زائد استعفے تیار ہیں۔ ختم نبوت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے حکومت کو وقت دیتے ہیں۔ حکومت کو درگاہوں اور گدی نشینوں کی سکیورٹی سے کوئی مطلب ہے نہ ہی درگاہوں کے کروڑوں عقیدت مند حکومت کو نظر آرہے ہیں۔ حکومت حساس معاملے کی اہمیت کا ادارک نہیں کر پا رہی، اگر پاکستان کے گدی نشینوں نے کال دی تو آزادکشمیر سے کراچی تک پہیہ جام ہو گا۔ کم عقل مشیروں کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے جس کی ذمہ دار حکومت خود ہو گئی۔ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ دوبارہ کلمہ پڑھ کر اللہ سے اپنی گناہوں

کی معافی مانگیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے واضح کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر گدی نشین گڑھی شریف پیر محمد اکرم شاہ، گدی نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی، گدی نشین چورا شریف سید سعادت شاہ، گدی نشین مہرا شریف فاروق احمد، گدی نشین بسال شریف پیر قیصر، گدی نشین پیر کرماں والا ، پیر شوکت، سید لیاقت علی، پیر صابر شاہ، پیر فیاض شاہ،

سید مرید کاظم سمیت پچیس درباروں کے گدی نشینوں نے خواجہ عطا اللہ تونسوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…