اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں تجزیہ کار عمر ریاض عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ختم نبوتؐ کے آئین میں ترمیم کے معاملے میں زاہد حامد ،انوشہ رحمان کے علاوہ بھی ایک شخص ملوث تھا۔عمر ریاض عباسی نے کہا کہ میں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ وہ شخص ایک ممبر قومی سمبلی کے بھائی ہیں جن کی انگریزی بہت اچھی ہے ۔وہ ایک این جی او بھی چلاتے ہیں
،فارن فنڈنگ بھی لیتے ہیں اور ان کے باہر کے ممالک تک رابطے ہیں ۔انہوں نےمذکورہ افراد نے جان بوجھ کر ختم نبوتؐ کے آئینی مسودے میں تبدیلی کی،اس میں نوازشریف کا بھی کردار تھا۔واضح رہے کہ ختم نبوتؐ کے معاملے پر حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تناظر میں زاہد حامد پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں۔معاملہ بگڑنے کے بعد انوشہ رحمان نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔