اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ اور نوازشریف نے اپنا سب سے بڑا وعدہ پورا کرلیا، پوری قوم کو مبارکباد،آج رات بارہ بجے کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ حیرت انگیزاعلان‎

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک میں بجلی پوری کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ پوری قوم کومبارک باد، نوازشریف کا وعدہ پوراکر دیا ہے، آج پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ رات 12بجے کے بعد 8600 میں 5297 فیڈر اور ایک کروڑ 50 لاکھ میٹر زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا

رہا ہے، بیس فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی، دس فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 2 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی، اس وقت ملک میں 2700 میگا واٹ بجلی زائد دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 16 ہزار 477 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ تمام ڈسکوز کو سالانہ بجلی چوری کی مد میں 135 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اوور بلنگ کے حوالے سے قانون سازی قومی اسمبلی سے منظور ہو چکی ہے، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آئندہ گرمیوں تک 25 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…