منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی روانگی پکی ، جاتے جاتے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے  منگل کے روز لندن روانگی کا امکان ہے ۔ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں کینسر کا علاج جاری ہے اور انکے صاحبزادے اور خاندان کے دیگر افراد ان کے پاس موجود ہیں۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس  پیر کے روز اسلام آباد میں ہوگا

جس میں درپیش چیلنجز اور سیاسی صورت حال سے نمٹنے کیساتھ پارٹی کے مستقبل اور تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلی بلوچستان، وزیراعلی گلگت بلتستان، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، چوہدری نثار، رانا ثنااللہ بھی موجود ہوں گے۔ اسحاق ڈار سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے مستقبل کے سیاسی سفر اور تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔27رکنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں راجہ ظفر الحق، شاہد خاقان عباسی ، محمد شہباز شریف،چوہدری نثار علی خان، خواجہ محمد آصف، محمد اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، سردار ثنا اللہ زہری،راجہ فاروق حید، حافظ حفیظ الرحمن،چوہدری برجیس طاہر،پرویز رشید،سردار مہتاب احمد خان، بیگم عشرت اشرف، مشاہد اللہ خان، امیر مقام بابوسرفراز خان جتوئی، اسد خان جونیجو، عرفان صدیقی،رانا ثنا اللہ خان، چوہدری شیر علی، حمزہ شہباز شریف،مریم نواز شریف،ڈاکٹر آصف کرمانی اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…