اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ختم نبوتؐ ترمیم حکمران جماعت ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن گئی ۔عام انتخابات سے پہلے یہ سب کچھ ن لیگ کیلئے کسی ڈرائونے خواب سے کم نہیں ،ملک کے اعلی سول خفیہ اداے نے اپنی تجرباتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومتی جماعت ن لیگ کی تمام کوششوں کے باوجود مذہبی ووٹ بینک کو کافی نقصان
پہنچا ہے ۔ایک قومی اخبار کے مطابق نقصان آئندہ انتخابات میں واضح نظر آئے گا ۔پنجاب کے اہم شہرسرگودھا سے حکومت کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔جبکہ زیادہ ووٹ بینک کا تعلق شمالی پنجاب سے ہو گا جن میں خوشاب ،چنیوٹ ،جھنگ ،بھکر ،میانوالی سے مذہبی ووٹ بینک کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سرگودھا کی مذہبی پاور سیٹ اس تمام تحریک کا مرکز رہے گی ۔پنجاب کے اس ریجن میں سنی بریلوی ووٹ زیادہ تر بڑے مزارعات کے گدی نشین کو کنٹرول کرتے ہیں اور مریدین اپنے پیر صاحب کے حکم کے باہر ووٹ نہیں ڈالتے ۔اور یہ علاقے مذہبی حوالے سے کافی حساس ریجن سمجھا جاتا ہے ۔واضح رہے تحریک لبیک کی چلائی گئی تحریک کے نتیجے میں وفاقی وزیر قانون زاہدحامد کو استعفیٰ دینا پڑ گیا تھا اور اب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔