جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شیریں مزاری کی بیٹی کی عقل ٹھکانے آگئی فوج سے متعلق بیان پر معافی مانگتے ہوئے پھر ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا غم و غصہ اور بڑھ گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری  کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پاک فوج کے حوالے سے بے ہودہ پیغام جاری کرنے پر معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری  نے کہا کہ  میں نے اپنے پیغام میں جس طرح کے الفاظ استعمال کئے مجھے ان پر گہرا پچھتاوا ہے میں عوام کو اس تکلیف میں مبتلا کرنے کے لئے معافی مانگتی ہوں مجھے اپنے الفاظ کے چنا  ئو پر دکھ اور افسوس ہے

لیکن میں اپنے موقف پر قائم ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں اپنا موقف اچھے انداز میں دے سکتی تھی جس سے کسی کو تکلیف نہ ہوتی ۔واضح رہے کہ ایمان مزاری نے دھرنا مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کرنے پر پاک فوج کے خلاف انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو جاری کی تھی جس میں پاک فوج کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے بیان کے حوالے سے معافی مانگ لی ہے ۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنماءشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی جانب سے چند اراکین میں پیسے تقسیم کرنے پربھڑک اٹھی تھیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایمان مزاری کی جانب سے تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کو دہشت گرد کہا گیا اور ان کیساتھ معاہدہ کرنے پر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے پاک فوج کے افسران و جوانوں   کی قربانیوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے 70 سال میں یہ نہیں سیکھا کہ یہ لوگ ملک کو جلا کر رکھ دیں گے۔ یہ لوگ کسی کیساتھ بھی مخلص نہیں ہیں اور صرف نفرت پھیلانے آئے ہیں۔اس بیان پر ان کی والدہ ،تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کی شدید مذمت کی تھی۔شیریں

مزاری نے  ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے خیالات سے متفق نہیں ہیں۔ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میری بیٹی نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں پاک فوج کے خلاف جو بھی زبان استعمال کی میں اس کے خیالات سےمتفق نہیں ہوں۔میں اپنی بیٹی کی طرف سے مسلح افواج کے خلاف استعمال کی  گئی غلیظ زبان کی بھی سخت مذمت کرتی ہوں۔ میں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہوں لیکن میں اس کے خیالات اور استعمال کی جانے والی زبان سے واضح طور پر اختلاف کرتی ہوں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…