اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملکی سالمیت اورخود مختاری کو نقصان پہنچانے کےخطرناک اورشیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول پربلاجوازبھارتی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے اوروطن کے دفاع کے لیے تیارہیں، قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہے، کسی بھی بیرونی طاقت میں ملک کی سلامتی کو چیلنج کرنے کی صلاحیت نہیں، ملکی سالمیت اورخود مختاری کونقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑجواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ن ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔