لاہور(آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نر یندر مودی ایک دن کچھ دوسرے روز کچھ کہتے ہیں ‘ بھارت پہلے پاکستان سے جنگ کی بات اب ہمیں تنہا کر نے کر نے کا کہہ رہا ہے ‘بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر سن کر ردعمل دیں گے ‘بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ‘بھارت پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کو تنہا کر نے کی کوشش میں ناکام ہی ہوگا ‘بھارت مکمل طور پر بوکھلائٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر یو میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر70سالوں سے اقوام متحدہ میں ہے اور وہاں بھارت اپنے مظالم کے ذریعے لوگوں کو بنیائی سے محروم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھار ت پہلے پاکستان کے ساتھ جنگ کی بات کر رہا ہے اور اب بھارت نے یوٹرن لیا اور اب پاکستان کو تنہا کر نے کی بات کر رہا ہے اصل میں کہ نر یندر مودی ہر روز نئی بات کر رہا ہے لیکن بھارت کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے وہ پہلے بھی پاکستان کے خلاف ناکام ہو اہے اور آئندہ بھی بھارت کو ناکامی کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا۔