منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کشمیری تیسرے فریق نہیں ،پاکستان نے زبردست اعلان کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ سفارتی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے، ہم مشکل حالات میں ہیں مگر جنگ کا نہیں سوچ رہے،اڑی واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، اپنی سرزمین کسی کیخلاف اور دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہیں، کشمیری تیسرے فریق نہیں ، مسئلہ کشمیر کے سٹیک ہولڈر ہیں، بات چیت کے عمل میں شامل کرنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات میں ہیں مگر جنگ کا نہیں سوچ رہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اْڑی واقعے سے کوئی تعلق نہیں،پٹھان کوٹ واقعے کی طرح اڑی حملے پر قبل از وقت نتیجہ اخذ نہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اْڑی حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بغیر الزام لگانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف اور دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہے ۔عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے اورپاکستان تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتاہے تاہم کشمیری تیسرے فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے سٹیک ہولڈر ہیں،کشمیر پر بات چیت میں مقامی کشمیریوں کو شامل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سفارتکاری میں باہمی احترام اورہم آہنگی برقرار رکھی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…