اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی عسکری تاریخ میں پہلی دفعہ روسی فوجیں مشترکہ مشقوں کیلئے پاکستان پہنچ گئیں ہیں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے جب سرحدوں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے روسی فوجی دستے پاکستان آمد معنی خیز ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن سے جاری مشقوں میں شرکت کیلئے روسی فوج پاکستان پہنچ گئی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق فوجی دستہ پہلی تاریخی پاک روس فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے پہنچاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل فوجی مشقیں 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے ان مشقوں کو روکنے کیلے روس پر سفارتی دبائو ڈالنے کی کوشش کی اور ایک سے زائد دفعہ روس سے درخواست کی کہ یہ مشقیں منسوخ کر دی جائیں ، جس پر روس نے بھارتی وزیراعظم کو واضح کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشقیں ضرور ہو نگی
پاک بھارت کشیدگی ،روسی فوجیں پاکستان پہنچ گئی
23
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں