ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بگڑتے حالات کی اصل وجہ؟ وزیراعظم نوازشریف نے دوٹوک جواب دیدیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(این این آئی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور اندھا کیا وہاں کے لوگ غصے میں ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 170 بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور متعدد کو اندھا کردیا وہاں کے لوگ غصے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لیڈروں سے کشمیر پر خصوصی طور پر بات کی ہے، ہم ہر جگہ یہ مسائل اٹھاتے رہے ہیں لیکن پاکستانی میڈیا کو بھی ہمارے ساتھ محنت کرنا ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اْڑی واقعے کی ذمہ داری بھی ہم پر ڈال رہا ہے، بھارت نے 10 سے 12گھنٹے میں ہی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی جس سے سب کے دلوں میں شکوک پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں فوج، پولیس اور عوام نے بڑی قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارے 2 لاکھ 4 ہزار فوجی بڑی جنگ لڑرہے ہیں ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کو توانائی بحران درپیش تھا اور اس کے ساتھ دہشت گردی بھی تھی لیکن ہماری حکومت نے اس بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے جب کہ معیشت میں بہتری کا بھی دنیا اعتراف کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…