منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بڑا حکم جاری کردیا،تیاریاں شروع

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
راولپنڈی(این این آئی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 7 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں اور فرقہ ورانہ قتل سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملو ث تھے ، دہشتگردوں کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا ، آرمی چیف کی توثیق کے بعد دہشتگردوں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی انہیں فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ یہ دہشتگرد بے گناہ شہریوں ، پولیس اہلکاروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل سمیت دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ مذکورہ دہشتگرد فرقہ ورانہ قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے آتشیں اسحلہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا تمام دہشتگردوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق تین دہشتگرد محمد قاسم طوری ولد محمد فاروق، عابد علی ولد محمد رمضان اور محمد دانش ولد نور بخش مختلف کالعدم تنظیموں کے ارکان نے اور یہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں ملوث تھے جن کے نتیجہ میں انسپکٹر علی اصغر داہری ، ہیڈ کانسٹیبل راجہ طارق کی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مذکورہ دہشتگردوں کے قبضہ سے آتشیں اسلح اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ تینوں کی موت کی سزا سنائی گئی۔ دو دہشتگرد سید جہانگیر حیدر ولد سید کرم حیدر اور ذیشان ولد مرید عباس فرقہ ورانہ قتل اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے حملے میں ملث تھے ۔ ان کے قبضہ سے بھی آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا انہوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ان دونوں کو بھی موت کی سزا سنائی گئی۔ دو دہشتگرد معتبر خان ولد پروانت خان اور رحمان الدین ولد معمبر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے فعال رکن تھے یہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں ، مسلح افواج پر حملوں اور امن کمیٹی کے ایک رکن کے قتل میں ملوث تھے ان کے قبضہ سے بھی آتشیں اسحلہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا انہوں نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور انکو موت کی سزا سنائی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مذکورہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کے بعد انہیں کسی بھی وقت پھانسی پر لٹکایا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…