جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔۔۔ نتائج بھگتنا ہونگے ۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا سخت انتباہ

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مردم شماری میں تاخیر کے حوالے سے حکومت پاکستان کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بری طرح اپنی ذمہ داری میں ناکا م ہوئی ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ورنہ اگر عدالت فیصلہ کرے گی تو اس کے نتائج اسے برداشت کرنے پڑ یں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے حوالے سے از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جما لی کی سربرراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے معزز عدالت کو بتا یا کہ اس کیس کیلئے اٹارنی جنرل کی موجودگی ضروری ہے لیکن وہ ہ اہم مقدمات کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں لہذا یہ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا جائے ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر چیف جسٹس نے كہا یہ ایك سنجیدہ اور اہم آئینی معاملہ ہے اور حكومت اپنی ذمہ داری كی ادائیگی میں ناكام ہوئی ہے، بہتر ہے كہ سنجیدگی كا مظاہرہ كیا جائے ورنہ ہم فیصلہ دیں گے كہ حكومت مردم شماری نہ كرا كر آئین كی خلاف ورزی كی مرتكب ہوئی ہے پھر اس كے نتائج بھی حكومت كو بھگتنا پڑیں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے كہا كہ مردم شماری كے بارے میں ایك رپورٹ جمع كی گئی ہے جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے كہا كاغذی كارروائی سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا۔عدالت نے كیس كی مزید سماعت 4 اكتوبر تك ملتوی كردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…