کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے کے بعد افغان حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارتی مفادات کو نشانہ بنانے میں پاکستان ملوث ہے، بھارت اور افغانستان کے باہمی تعلقات پر اسلام آباد کی تشویش بے بنیاد ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس بارے میں پریشان ہونے کے بجائے کہ افغانستان میں کون سا ملک کیا کر رہا ہے، اپنی حدود میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کرے۔افغان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوئی حق نہیں کہ افغانستان کو یہ بتائے کہ اسے کس ملک کے ساتھ تعلقات رکھنے ہیں۔افغان عہدیدار پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے اس بیان پر تبصرہ کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستانی مفادات کے خلاف افغان سرزمین استعمال کی تو پاکستان اپنا دفاع کرے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان کی حکومت دو مختار ریاستوں کے باہمی تعلقات پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتی۔ لیکن اگر بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا تو اسلام آباد خاموش نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جن میں بعض عناصر نے پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچانے اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی افغان صدر اشرف غنی کے دورہ بھارت کے بعد شروع ہوئی ہے۔ رواں ہفتے ہونے والے اس دورے کے دوران بھارت نے افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔جبکہ افغان صدراشرف غنی نے بھی پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے بھارت سے دوستی پرمشروط کردیئے ہیں اورپاکستان پران کی طرف سے بھی کئی مرتبہ الزامات لگائے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں تھی ْ
’’اسلام آبادبول پڑا‘‘پاکستانی ردعمل نے افغانستان اوربھارت کی آنکھیں کھول دیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ضم کر کے نیا پے سکیل جاری کرنے کا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
آم کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کی دوسری لڑکی بھی دم توڑ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی



















































