نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی مختلف ممالک سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے وفدکے ہمراہ چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہوں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پربات چیت کی ۔اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے بھارت میں اڑی حملے کے بعد پاکستان پرمن گھڑت الزامات اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے بارے سے آگاہ کیاجس پرچینی وزیراعظم نے کہاکہ چین پرمیدان میں پاکستا ن کے ساتھ کھڑاہے اوراقوام متحدہ میں پہلے بھی پاکستان کے ساتھ تھے اوراب بھی ساتھ دینگے ۔چینی وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان خودکوکسی معاملے میں اکیلانہ سمجھے چین پاکستان کے ساتھ کھڑاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔چینی وزیراعظم نے کہاکہ اگرپاکستان پرکسی نے حملے کی کوشش کی توچین بھی پاکستان کے دفاع کاحصہ ہوگا۔اس موقع پرپاکستانی وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کانیوکلیرسپلائرگروپ میں حمایت پرچین کاشکریہ اداکیا۔