جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سیز فائر کی خلاف ورزی۔۔۔!پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ایک عہدے دار نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزام کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق ایک سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن سے دراندازی کی کوشش کے ہندوستانی دعوے میں صداقت نہیں کیوں کہ کنٹرول لائن پر اس طرح کی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستان اس طرح کے ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے دنیا کی توجہ کشمیر کے صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں لاچی پورہ کے علاقے میں 10 دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ہندوستانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ 12 دراندازوں کو، اوڑی میں ہندوستانی آرمی کے 12ویں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر لاچی پورہ کے علاقے میں پیچھے دھکیلا گیا۔واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے جس علاقے میں در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا وہ اوڑی کیمپ کے قریب ہے جہاں اتوار کے روز حملہ ہوا تھا اور ہندوستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں جیش محمد کے 4 ارکان ملوث تھے جو سرحد پار سے آئے تھے۔
پاکستانی حکام نے ہندوستان کی جانب سے دراندازی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول میں دراندازی کو روکنے کے لیے انڈٰیا کے تین صفوں پر مشتمل انتظامات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ شدت پسندوں کے سرحد پار کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔اوڑی حملے کے بعد ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو بتایا تھا کہ سرحد کے دونوں جانب انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں اور پاکستانی سرزمین سے کسی کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں،ہندوستانی فوج نے پاکستانی فورسز پر کنٹرول لائن کے لاچی پورہ اور ماہیان بونیار کے علاقوں میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا اور انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ہندوستان کا یہ دعویٰ ہے کہ پاکستانی فورسز دراندازی کی کوشش کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔پاکستانی عہدے دارے نے ہندوستان کے ان تمام دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہیں بلکہ انڈیا سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2014 اور 2015 میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے واقعات کو اٹھاکر دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ ہندوستان ہمیشہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے قبل سیز فائر کی خلاف ورزی شروع کرتا ہے جس کا سلسلہ آگست کے آخر تک جاری رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…