جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ,انڈیاکودبنگ جواب دینے کی تیاریاں  ،بین الاقوامی میڈیابھی میدان میں آگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے71ویں سربراہ اجلاس سے (آج ) بدھ کو اپنا کلیدی اور دھواں دھار خطاب کریں گے جس میں وہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، تشدد اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا معاملہ بھرپور انداز اٹھائیں گے ،عالمی برادری اور بین الاقوامی میڈیا کی نظریں وزیر اعظم کے اس اہم خطاب پر لگ گئی ہیں ، خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث ان کی تقریر انتہائی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ، وزیراعظم اس سلسلے میں کشمیر ی رہنما?ں سے مشاورت کرچکے ہیں اور مزید تیاری اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق۔وزیراعظم محمد نواز شریف ( آج ) بدھ کو جنرل اسمبلی سے اپنا دھواں دھار اور کلیدی خطاب کریں گے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مبذول کرائی جاسکے۔وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران بھی کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے موثر کردار پر زور دیں گے۔وزیراعظم نے برطانیہ ،سعودی عرب، جاپان، نیوزی لینڈ کے رہنما?ں سے بھی تناز ع کشمیر پر بات کی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ،عالمی برادری اور رہنما ?ں کی نظریں وزیر اعظم کے اس اہم خطاب پر لگ گئی ہیں ، ملکی میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈ یا بھی ان کی تقریر پر فوکس رکھے ہوئے ہے۔ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث ان کی تقریر انتہائی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ، وزیراعظم اس سلسلے میں کشمیر ی رہنما?ں سے مشاورت کرچکے ہیں اور مزید تیاری اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…