منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنگ کاخطرہ یاکچھ اور۔۔۔لائن آف کنڑول پرغیرمعمولی سرگرمیاں 

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگرمیں اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پرحملے کے بعد بھارت نے کنٹرول لائن پر گشت میں اضافہ کردیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی جنگی جنون کو ہوا دینے میں مصرف ہے ۔ادھر لائن آف کنٹرول پر قابض فوج کے گشت سے قریبی علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پرحملے کے بعد سے بھارت نے کنٹرول لائن پرپٹرولنگ بڑھا دی ہے ۔ بھارتی فوج کے مسلح دستوں کے گشت کے باعث قریبی علاقوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اُڑی فوجی کیمپ پرحملے میں سترہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے فوری بعد بغیرکسی ثبوت کے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے حملے کا الزام پاکستان پرلگادیاتھاجس کاپاکستان نے پھرپورجواب دیاہے ۔بھارتی فوج نے اپنے وزیراعظم نریندرمودی سے محدودپیمانے کی جنگ کی اجازت طلب کی ہے تاہم اب مودی سرکاراس معاملے کوطول دے رہی ہے تاہم بھارتی فوج نے کنڑول لائن پرگشت بڑھادیاہے ۔بعض غیرجانبدارمبصرین کے مطابق فوجی کیمپ پر حملہ بھارت کی اپنی چال ہوسکتی ہے تاکہ اقوام متحدہ میں کشمیرکی کشیدہ صورتحال پر جواب دینے سے راہ فرار اختیار کی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…