جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’ہم بھی خالصتان ریڈیو نشریات شروع کر سکتے ہیں‘‘ قومی اسمبلی سے بڑی آواز بلند‘ بھارت کی نیندیں حرام

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے ہارون آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل سے بھی بڑھ کر بربریت کررہا ہے۔ برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کو فیصلہ کن موڑ پر لاکھڑا کیا ہے اور کشمیریوں کی تحریک میں پاکستانی پرچم کا لہرایا جانا کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے جذبے کا اظہار ہے۔بھار ت نہتے کشمیریوں پر کیمیکل چھرے استعمال کرکے انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔ وزیر اعظم کے کشمیر کیلئے نمائندے کی حیثیت سے 25 ستمبر کو بیلجیئم جاکر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے پاکستان کا ٹھوس موقف ہر فورم پر پیش کرونگا۔
بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے اور کل بھوشن کی گرفتاری اور انکشافات میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ بھارت نے بلوچستان ریڈیو کی نشریات شروع کررکھی ہیں اور اسے یاد رکھنا چاہئے کہ خالصتان ریڈیو کی نشریات بھی شروع ہوسکتی ہیں۔ پاکستان افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ دھرنے اور مارچ کی بجائے موجودہ حالات کے تناظر میں سب کو یک آواز اور ہم آہنگ ہوکر پاکستان کے استحکام کے نقطہ پر متحد ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو دعویٰ کرنے کی بجائے عملی طور پر لندن سے تعلق کو ختم کرنے کے پہلو کو ثابت کرنا ہوگا۔ ماڈل ٹا?ن واقعہ کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے اور اسے یورپی یونین میں اٹھانے سے پاکستان کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…