راولپنڈی(آئی این پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کی بری فوج کے کمانڈرجنرل صالح ذکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کی بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی نے جنرل ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خطے میں استحکام اور پیشہ وارانہ امور زیرغور آئے۔خطے میں پائیدار امن کے لیے اقدامات بھی زیرغور آئے۔ترک جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا ہے۔ ترکی کی بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی کو پاک فوج کے چاک وچوبنددستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ جنرل صالح ذکی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اورپھول چڑھائے ۔انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ترکی کی بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی کوپاک فوج کے آپریشنل،انٹیلی جنس اورٹریننگ امورپربریفنگ دی گئی ۔ترک وفد انسداد دہشت گردی کیلئے قائم تربیتی اداروں کا بھی دورہ کریگا ۔