اسلام آباد(آئی این پی )سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے جب کہ مقبوضہ کشمیرکے معاملے پرصورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے۔ نیو یارک میں میڈیا بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا ردعمل سامنے آتا رہے گا جب کہ بھارت کو کشمیری عوام کی آواز سننے کی ضرورت ہے لہٰذا بھارت پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے مسئلہ کشمیر پر توجہ دے۔ بھارت کے دھمکی آمیزبیانات سے علاقائی امن کوخطرات لاحق ہیں لہذا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے جب کہ امریکا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کے کشمیر پررابطہ گروپ کا اہم اجلاس ہوا اور وزیراعظم نواز شریف نے مسلم دنیا کو کشمیر کے ایشو پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جب کہ کشمیری عوام کی آوازبین الاقوامی برادری تک پہنچانا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ اعزازچودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں جان کیری نے انسداددہشت گردی کیلئے پاکستانی کوششوں کوتسلیم کیا جب کہ وزیراعظم نے جان کیری کو نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا بلکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب سے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی جب کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر بات کی گئی ہے۔ سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ردعمل سامنے آتا رہے گا ۔کشمیری اور پاکستانی عوام کی آواز عالمی فورم پر اٹھانا حکومت کی ذمے داری ہے۔ پاکستان کی ہمیشہ امن کی خواہش اور کوشش رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں نیو یار ک میں موجود پاکستانی سیکریٹری خا رجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کردیں ساری راہیں کھل جائیں گی۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ امن کی خواہش اور کوشش رہی ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
’’بھارت اپنا کام کرے ورنہ‘‘ پاکستان نے واضح جواب دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































