اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ وہ ملکی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 2020 ءتک 450 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ بینک آف چائنا اس مقصد کیلئے 2020 ءتک 3 ٹریلین یوان (450 ارب ڈالر) فراہم کرے گا۔اس منصوبے کے تحت زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بیج انڈسٹری کی معاونت اور جدید آلات کے استعمال سمیت دیگر پہلوؤں کو بھی ترقی دی جائے گی۔