بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا توآنکھیں پھوڑ دیں گے‘‘ عابد شیر علی نے کس کو کہا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جاتی امرا کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے گھروں پر حملہ ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے ہم اپنے اوراپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ہمارے گھر کی طرف اگر کوئی گیا تو وہ واپس نہیں آسکے گا۔ انہوں نے کہا عمران خان کو سیاست میں رہنے کیلئے چند لاشیں چاہئیں جو ہم نہیں گرنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی سیاست رائے ونڈ کی نہر میں غرق ہوجائے گی۔ کوئی نقصان ہوا توعمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے جیل میں ڈالیں گے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جھوٹی سیاست کو الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ نے بھی رد کردیا ہے، اس لیے وہ مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔عمران خان رات کو سوتے وقت وزیراعظم ہوتے ہیں، صبح اصل حالت میں آجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست رائے ونڈ میں ہی غرق ہوجائے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…