پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دنیاکو کیے گئے اس اہم وعدے سے پیچھے ہٹنے نہیں دیں گے؟؟ وزیراعظم نے ایسی زبردست بات کہہ دی کہ بھارت دیکھتا رہ گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم دنیاکوکشمیرکے حوالے سے کئے گئے وعدے سے بھاگنے نہیں دیں گے ،نہتے کشمیریوں کوظلم وجبرکانشانہ بنایاجارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی بھرپورطریقے سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اوربھارتی جارحیت فوری بند ہونی چاہیے ،کشمیریوں کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،کشمیرکاز کیلئے پاکستان کامؤقف دوٹوک اورواضح ہے،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کوریاستی مظالم بند کرنے کیلئے کہے،برطا نیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پرظلم وستم بندکرانے میں کردارادا کر ے۔وہ پیر کو برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔
ملاقات میں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے متعلق برطانوی ہم منصب کو آگاہ کیا ، وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بھی برطانوی وزیر اعظم کو آگاہ کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری عمل کیاجائے،جموں کشمیرکے عوام کواپنافیصلہ خود کرنے کااختیار دیاجائے،اگرعالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی بندکرانے میں کامیاب نہ ہوئی توبھارت کی حوصلہ افزائی ہوگی،بھارتی ریاستی دہشتگردی میں مزیداضافہ ہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے معاشی استحکام میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔تھریسامے نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانوی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن شاہ نیف بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں قیام امن اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…