منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں ، پاکستانی سپہ سالار حرکت میں آگئے ۔۔ دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارت کی جانب سے مخالفانہ پراپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی طرح کے براہ راست یا بالواسطہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ خطے میں رونماء ہونیوالی تازہ ترین پیشرفتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے پاکستان کی سیکیورٹی پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس پیرکو جی ایچ کیو میں ہوئی ، اجلاس کے دوران بیرونی اوراندرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بھارت کی جانب سے مخالفانہ پراپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہم خطے میں ہونیوالی تازہ ترین پیشرفتوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے پاکستان کی سیکیورٹی پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی طرح کے براہ راست یا بالواسطہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے حوصلہ مند قوم کیساتھ مل کر ہر چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کیخلاف کسی بھی طرح کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا جائیگا۔ پاک فوج کے سربراہ نے آپریشن ضرب عضب پر ہونیوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی ، ایف سی ، رینجرز اور پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشت گردوں کا ملک کے طول وعرض میں مقابلہ کرتے ہوئے عظیم قربانیاں پیش کیں

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…