ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت پاکستان پر الزام تراشی کیوں کرتا ہے؟بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے لہذا پاکستان اس طرح کے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتاہے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اڑی واقعے پربھارتی ردعمل پر نیو یارک میں کہا کہ باقاعدہ تحقیقات سے قبل پاکستان پرالزام عائدکرناافسوسناک ہے۔نیویارک میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واقعہ کے تناظر میں بھارتی لیڈر شپ کے غیر مصدقہ بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور قابل تشویش قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ تحقیقات سے پہلے ہی شواہد کے بغیر الزام تراشیاں افسوسناک ہیں اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپا کر عالمی برداری کو بیوقوف بنانا چاہتا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی سول و ملٹری قیادت کے الزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور اس طرح کے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا الزام لگانا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزراء کی تحقیقات سے قبل پاکستان پر الزام تراشی قابل مذمت ہے جب کہ بھارتی بیانات عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور ریاستی دہشت گردی چھپانے کی کوشش ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پاکستان کی پیدا کردہ نہیں، مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ناجائز قبضے اور طویل مظالم کا نتیجہ ہیں جب کہ مقبوضہ وادی میں ایک لاکھ سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 73 دن میں احتجاج کے دوران 100سے زائد شہری شہید اور 1000زخمی ہو چکے جب کہ پیلٹ گنز کے بیہمانہ استعمال سے بڑی تعداد میں نوجوان بینائی سے محروم ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں ریاستی طاقت کے بہیمانہ استعمال سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں لہذا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی ضمیر کو اب جاگ جانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…