ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اندر 15 سے زائد گروپ بن چکے اور یہ گروپ جلد۔۔۔سینئر سیاستدان کا دھماکے دار انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف خود ہی اپنی سیاسی موت مر رہی ہے ‘تحر یک انصاف میں فیصلے میرٹ نہیں ’’پیسہ ‘‘کی بنیاد پر ہوتے ہیں انکے اندر 15سے زائد گروپ بن چکے ہیں ‘تحر یک انصاف پر امن رائے ونڈ مارچ کر یں انکو مکمل سیکورٹی دی جائیگی مگر امن ومان خراب کر نیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگی ‘ملک میں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے سڑکوں پر زلیل وخوار ہونا عمران خان اور تحر یک انصاف کا مقدر بن چکا ہے آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی۔اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء4 اللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی ہٹ دھر می اور پیسے والے لوگوں کی وجہ سے بدترین اختلافات کا شکار ہو چکی ہے جسکے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف اپنی موت آپ مر جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ماڈل ٹاؤن کے معاملے میں اپنی سیاسی دکاندار چمکا رہے ہیں۔
وہ یورپی یونین میں جانے کا بہانہ کر کے اصل میں ملک سے بھاگ چکے ہیں اور انکے سیاسی کزن عمران خان بھی خود کو سیاسی طور پر میدان میں زندہ رکھنے کیلئے رائے ونڈ مارچ جیسی باتیں کر رہے ہیں مگر (ن) لیگ کی حکومت کو کسی مارچ سے کوئی خطر ہ نہیں وزیر اعظم نوازشر یف اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور عمران خان آخرکار اصغر خان ہی بن جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے اور انکے سیاسی کزن طاہر القادری سمیت کوئی بھی اپوزیشن جماعت انکا ساتھ دینے کو تیار نپیں۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء4 اللہ خان نے کہا کہ رامن احتجاج کی اجازت دینا پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ‘تحر یک انصاف پر امن رائے ونڈ مارچ کر یں انکو مکمل سیکورٹی دی جائیگی مگر امن ومان خراب کر نیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…