ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ اظہارکی گرفتاری اورراؤانوارکی معطلی ،بلاول نے مراد علی شاہ کوسخت احکامات جاری کردیئے،اہم اجلاس طلب

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کی مجموعی صورتحال پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مکمل بریففنگ دی ،اس موقع پر وزیراعلی نے پارٹی چئیر مین کو اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری اور ایس ایس پی را انوار کی معطلی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،زرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی شہر میں قیام امن کے لئے کوششیں مزید تیز کی جائیں،انہوں نے کہا کہ پولیس افسر یا عام شہری کوئی قانون سے مارا نہیں ہے جو بھی غلط کام کرے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کو یہ بھی ہدایت کی کہ کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے،انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیر مشیر معاون خصوصی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کی خدمت نہیں کرے گا اسے عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے،ذرائع کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج اتوار کو سہ پہر 4 بجے بلاول ہاس کراچی میں پارٹی کے درینہ کارکنان سے ملاقات کریں گے ،انہوں نے کارکنان سے ہفتے کو ملاقات کرنا تھی ،تاہم مصروفیاقات کے سبب اب یہ ملاقات اتوار کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق درینہ کارکنوں نے بھی شکایت کی ہے کہ سندھ کے نئے وزیراعلی سیدمرادعلی شاہ سابق وزیراعلی کی طرح کارکنوں کے مسائل نہیں سنتے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی میں بے چینی پائی جاتی ہے اسی وجہ سے بلاول بھٹوزرداری نے کل اتوارکے روزاجلاس بلایاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…