ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاک بحریہ کابیڑہ مزیدمضبوط ،اہم ترین کرافٹ کی شمولیت ،دفاعی ماہرین نے بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چین کے تعاون سے تیار کیا گیا تیسرا فاسٹ اٹیک کرافٹ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی شپ یارڈ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت پاکستان نیوی کےاعلیٰ افسران شریک ہوئے اورنیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل تھری کا افتتاح کیا۔ پاک بحریہ کے مطابق فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کرافٹ پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں شامل ہونے والا تیسرا جہاز ہے، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ چین کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیارکیا گیا ہے. فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ دشمن کے ریڈارمیں نہ آنے کی صلاحیت رکھنے سمیت اپنا مشن مکمل کرکے واپس آنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پرنیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نےمیزائل بوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کےلئے لازمی ہے، بحری جہازکی شمولیت سے بحری دفاع میں اضافہ ہوگا جب کہ پاک نیوی اس سلسلے میں بھرپورکردارادا کرے گی ۔ادھربین الاقوامی دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ پاک بحریہ میں جدید ترین فاسٹ اٹیک کرافٹ کی شمولیت سے بھارت کوبھی اپنی بحری قوت کی طرف توجہ دیناپڑے گی ۔دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ اگرچہ بھارتی بحریہ کاحجم بڑاہے لیکن اس کے پاس وہ جدید ٹیکنالوجی نہیں جوکہ پاکستان کی بحریہ کے پاس ہے اوریہ بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ گواردپورٹ خطے میں پاکستان کی طاقت کاسرچشمہ بن رہی ہے جبکہ دوسری طرف خطے میں دوہمسایہ ممالک کی بندرگاہوں کوگوادربندرگاہ کی مدد کے بغیرچلنامشکل ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…