مہمند ایجنسی (این این آئی)مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے نمازیوں کی تعداد 36 ہوگئی ? سیکیورٹی فورسز نے تحصیل انبار میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے مزید 8 افراد ہفتے کودم توڑ گئے جس کے بعد مسجد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے تین لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کیمطابق تحصیل انبار کے علاقہ پائے خان کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکا خود کش تھا جس کے نتیجے میں ان تک 30 افراد شہید ہوچکے ہیں۔شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں، خود کش حملے کے بعد مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں کرفیو نافذ کرکے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم گرفتاری کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔