کراچی (آئی این پی)اے ٹی سی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ جبکہ خواجہ اظہار کی درخواست ضمانت پر سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان پراشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جبکہ اس کیس میں فاروق ستار اور نسرین جلیل سمیت دیگر رہنما مفرور ہیں۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو خواجہ اظہار نے عدالت کو بتایا کہ ان کو سینے میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ ہسپتال جائیں گے جبکہ والدہ کی طبیعت بھی بہتر نہیں ہے لہذا کیس کی سماعت ملتوی کی جائے،اے ٹی سی نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ اسی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارسمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔یاد رہے کہ خواجہ اظہار نے دیگر ستائیس مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے۔