اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ جس دن میری موت لکھی ہوگی میں مرجاؤں گا‘‘ میں نوکری پر ایمانداری کو ترجیح دوں گا‘راؤ انوار کے معطلی کے بعد بیان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ نہ مجھے کسی ایجنسی نے کہا اور نہ کوئی ذاتی مقاصد تھے ، اظہارالحسن کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا، راؤ انوار نے کہا کہ مجھے جلد بازی میں معطل کیا گیا ہے اور یہ معطلی غیر قانونی ہے۔ تاہم خواجہ اظہار الحسن کسی کے حکم پر نہیں چھوٹ سکتے، انہیں صرف عدالت ہی رہا کر سکتی ہے اور جب تک عددالت حکم نہیں دے گی خواجہ اظہار کو نہیں چھوڑا جائے گا وہ اب بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔راؤ انوار نے کہا کہ خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے کے لیے سپیکر کی اجازت کی کوئی اجازت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سے مجھے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ روزانہ بیسیوں لوگ گرفتار ہوتے ہیں جن کے خلاف ایف آئی آر ہوتی ہے، اگر ہم چھوٹے آدمیوں کو پکڑتے رہیں اور بڑے آدمیوں کے لیے آئی جی سے اجازت لیں تو پھر شہر میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے دنیا پہچانتی ہے۔ راؤ انوار نے کہا کہ چھاپہ خواجہ اظہار کی گرفتاری کے لیے ہی مارا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے ایکشن پر کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پولیس کے محکمے میں بھی بہت زیادہ گروپنگ ہے، سارے افسران کو قانون کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن کے بغیر خواجہ اظہار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔جب تک اینٹی ٹیررسٹ کورٹ کے جج آرڈر نہیں کریں گے ہم خواجہ اظہار کو رہا نہیں کریں گے۔راؤ انوار نے کہا کہ فاروق ستار کو بھی گرفتار ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جس دن میری موت لکھی ہوگی میں مرجاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مجھے کام کرنے سے روکا جارہا ہے میں اس محکمے کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پولیس افسروں کا ایسا گروپ حاوی ہے جو کسی کو کام نہیں کرنے دے رہا اور میرے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…