اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کاجنرل اسمبلی سے خطاب کانتیجہ صفرہے اوران کی تقریرکاملک کوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کانام توپانامالیکس کے انکشافات کےبعد کرپشن میں ہے اس لئے ان کانام بھی ای سی ایل میں ڈال دیناچاہیے ۔اسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کہ وزیراعظم کا نیویارک جانے کا نتیجہ صفر جمع صفر ہے بلکہ ‘میں تو چاہتا تھا کہ ان کو ای سی ایل میں ڈالا جاتا کیونکہ ان پر کرپشن کے مقدمات ہیں۔انہوں نے کہاکہ ‘اجلاس میں کچھ نہیں ہونے والا، تھوڑی سی باتیں کرنے کے بعد لندن میں کچھ چھٹیاں منائی جائیں گی، شاپنگ بھی کرنی ہے آخر اتنی دولت ہے کہیں تو خرچ کرنا ہے، بڑے مشکلوں سے محلات بنائے ہیں ان میں رہنا بھی ہے۔عمران خان نے وزیراعظم کوسخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوام کودووقت کی روٹی نہیں مل رہی ،کہیں ریلوے خسارے میں ہے اورحادثات ہورہے ہیں اوردہشتگردی بھی عام ہے لیکن وزیراعظم کولندن چلے جاتے ہیں ۔عمران خا ن نے پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے کہ ہماری جمہوریت کو بھی دیکھیں اور دنیا کی جمہوریت کو بھی دیکھیں جب ان کے وزیر اعظم پر دھبہ لگا تو انھوں نے کیا اثر لیا۔انہوں نے کہاکہ مشرف کی آمریت اورنوازشریف کی جمہوریت میں اب فرق کرنامشکل ہوگیاہے ۔عمران خا ن نے کہاکہ کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہورہے ہیں اورحکمران خوشحال ہورہے ہیں ۔