ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

’’جانبازوں کی کارروائی‘‘ لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا منصوبہ کیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ، سیکورٹی اداروں نے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر ، سیفٹی فیوز ،اسلحہ اور اہم نقشے بر آمد کر لیے گئے ، گرفتار دہشت گردی لاہور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس اور حساس ادروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے مون مارکیٹ کے قریب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والے مبینہ دہشت گردوں میں عبداللہ عالم، محمد حفیظ، نثار احمد اور احمد تصور شامل ہیں۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلو بادوری مواد، سیفٹی فیوڑ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور وہ لاہور میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گرد لاہور میں دہشت گردی کی ہی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس وقت سکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس دفاتر اور اہم ملازمین کو نشانہ بنانے کا پلان بنا چکے تھے اور جلد ہی کارروائی کے لئے تیار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تھانے میں مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…