اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں افغانستان اور بھارت کے مابین تجارت شامل نہیں‘ پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان پھل واہگہ کے راستے بھارت جارہے ہیں‘ پاکستان نے اپنی بندرگاہوں تک افغانستان کو تجارتی رسائی نہیں روکی‘ پاکستان وعدے کے مطابق تجارتی راہداری میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ چمن بارڈر 31اگست تک بند رہا۔ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان اقدامات پر اتفاق کے بعد چمن سرحد کھول دی گئی۔ پاکستان نے تجارتی راہداری کے لئے افغانستان کو اپنی بندرگاہوں تک مسلسل رسائی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں افغانستان اور بھارت کے مابین تجارت شامل نہیں‘ پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان پھل واہگہ کے راستے بھارت جارہے ہیں‘ پاکستان نے اپنی بندرگاہوں تک افغانستان کو تجارتی رسائی نہیں روکی‘ پاکستان وعدے کے مطابق تجارتی راہداری میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔
افغان صدر اشرف غنی کے بیان پاکستان نے کھری کھری سنادیں, زبردست ردعمل دیدیا
11
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں