اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی شناختی کاردڈبنانے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 18نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ 8 نادرا اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 10کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ پہلی بار 1700افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے شناختی کارڈ واپس کئے۔یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس پر کوئی سفارش برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کیخلاف عید کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جس میں نادرا کے مزید اہلکاروں کی گرفتاریاں ہونگی۔تیسرے مرحلے میں جعلی کارڈ بنوانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نادرا کو جعلسازوں سے پاک کر دیا جائے گا:۔
جن جن کے پاس یہ والےشناختی کارڈ ہیں وہ خبردار۔۔!وزارت داخلہ نے سخت انتباہ کر دیا
11
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں