اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی دارالعوام کی رکن ناز شاہ نے کہا ہے کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے معروف نجی ٹی وی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک برطانوی جج نے ایم کیو ایم کو کراچی میں دو سو پولیس افسران کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔ناز شاہ نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمات تیزی سے نمٹائے جانے چاہئیں،لندن پولیس ان مقدمات میں دیر کر سکتی ہے، مگر کام زبردست ہو گا۔